کیوں جان کے بھی لوگ سب انجان بہت ہیں
کیوں جان کے بھی لوگ سب انجان بہت ہیں
ہیں فائدے کم عشق کے نقصان بہت ہیں
اے یار ذرا دل کو تو قابو میں رکھا کر
رہ رہ کے مچلتے ترے ارمان بہت ہیں
دشمن ہی نہیں ہیں مری بربادی میں شامل
مجھ پر مرے یاروں کے بھی احسان بہت ہیں
سنگیتؔ ذرا ٹھیک کرو اپنا رویہ
کچھ لوگ یہاں تم سے پریشان بہت ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.