کیوں کسی سے ہو شکایت آپ کو
کیوں کسی سے ہو شکایت آپ کو
آپ ہی سے ہے محبت آپ کو
ہر طرف رقصاں فریب التفات
مسکرانے کی ہے عادت آپ کو
جانے کب تک صبر کرنا ہے ہمیں
جانے کب ہوگی ندامت آپ کو
قوت برداشت میری کم نہ ہو
اور خدا رکھے سلامت آپ کو
فرق پڑتا کچھ تو کرتا عرض کچھ
کیا سناؤں دل کی درگت آپ کو
مسکرا دیتا ہوں میں تکلیف میں
اور ہو جاتی ہے زحمت آپ کو
کس کو راغبؔ اب وفا کا پاس ہے
کیوں نہ ہم سمجھیں غنیمت آپ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.