کیوں لے آئے سر بازار سنو اے لوگو
کیوں لے آئے سر بازار سنو اے لوگو
میں نہ فنکار نہ شہکار سنو اے لوگو
ٹوٹتے حرفوں کا نوحہ ہوں لبوں پر چن لو
اک صدا کا ہوں طلب گار سنو اے لوگو
ہر تعارف پہ نہیں جھکتی نگاہ تسلیم
آنکھ ہوتی ہے سمجھ دار سنو اے لوگو
اک سیہ بخت چمک کر جہاں بجھ جائے گا
کوئی ہو جائے گا بیدار سنو اے لوگو
میں کہ خوش ہوں مجھے دوری کا نہ احساس دلاؤ
کیوں اٹھاتے ہو یہ دیوار سنو اے لوگو
سوکھے زخموں کے چٹکنے کی صدا بھی انمول
دل سے بڑھ کر نہیں فنکار سنو اے لوگو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.