کیوں مجھ کو گھنی چھاؤں میں مرنے نہیں دیتا
کیوں مجھ کو گھنی چھاؤں میں مرنے نہیں دیتا
کیوں دھوپ کی سرحد سے گزرنے نہیں دیتا
تھا میری اڑانوں سے پریشان جو پہلے
اب مجھ کو زمینوں پہ اترنے نہیں دیتا
سچائی کا جلتا ہوا سورج مرا دشمن
آنکھوں میں کوئی خواب ٹھہرنے نہیں دیتا
ملتا نہیں اب پہلے کی مانند وہ لیکن
زنجیر تعلق بھی بکھرنے نہیں دیتا
اندازہ نہیں اس کو زمانے کی ہوا کا
احوال بیاں بھی مجھے کرنے نہیں دیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.