Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیوں نہ ہوں پھر حجاب کی باتیں

رفیق دہلوی

کیوں نہ ہوں پھر حجاب کی باتیں

رفیق دہلوی

MORE BYرفیق دہلوی

    کیوں نہ ہوں پھر حجاب کی باتیں

    یہ ہیں عہد شباب کی باتیں

    دل نے مجبور کر دیا ہم کو

    ورنہ سنتے جناب کی باتیں

    ضبط سے کام لے ذرا اے دل

    چھوڑ بھی اضطراب کی باتیں

    آپ قائم رہیں گے وعدے پر

    ہیں یہ کوری جناب کی باتیں

    مضطرب دیکھ کر کہا اس نے

    کیجئے صبر و تاب کی باتیں

    آپ سے میں نے کیا کہا آخر

    کیوں ہیں یہ پیچ و تاب کی باتیں

    کب سمجھتا ہے کوئی الفت میں

    یہ عذاب و ثواب کی باتیں

    تھوکئے بس حضور غصے کو

    ہو چکیں بس عتاب کی باتیں

    جب سمجھتے ہو تم رفیقؔ اپنا

    کیوں ہیں پھر اجتناب کی باتیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے