کیوں روئیے جو نالۂ دل نارسا ہوا
کیوں روئیے جو نالۂ دل نارسا ہوا
یہ سوچئے کہ جذب محبت کو کیا ہوا
صورت یہ ہے کہ مجھ میں وہ جلوہ نما ہوا
حیرت یہ ہے کہ میری نگاہوں کو کیا ہوا
پورا تقاضۂ خلش مدعا ہوا
جب جان دی تو فرض محبت ادا ہوا
شامل ہے قید عشق میں آزادیوں کی روح
اب کیا کہوں اسیر ہوا یا رہا ہوا
قیدی سہی جنون تمنا کو کیا کروں
پھرتا ہوں اپنے دل میں تمہیں ڈھونڈھتا ہوا
دل میں سوائے حسرت پامال کچھ نہیں
اس گھر میں اک چراغ ہے وہ بھی بجھا ہوا
ساقی یہ تیرا شاہدؔ مخمور تو نہیں
آتا ہے میکدے میں کوئی جھومتا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.