کیوں تعجب ہے کہ ان کے ساتھ دیوانے گئے
کیوں تعجب ہے کہ ان کے ساتھ دیوانے گئے
شمع جس جانب گئی اس سمت پروانے گئے
شیخ کتنے پارسا ہیں آج پہچانے گئے
دن تو مسجد میں گزارا رات میخانے گئے
جب ہمیں دار و رسن کی گود میں نیند آ گئی
تب کہیں ہم عشق کی دنیا میں پہچانے گئے
ان سفینوں کے تصدق ان سفینوں کو سلام
چھوڑ کر ساحل جو طوفانوں سے ٹکرانے گئے
عظمت دیوانگی ہم نے کہاں ظاہر نہ کی
دار پر بھی ہم تو اس پرچم کو لہرانے گئے
کر دیا بدنام نیرؔ عشق کے جذبات نے
میری الفت کے زمانے بھر میں افسانے گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.