کیوں ان کے ستم نے کیا پابند وفا اور
کیوں ان کے ستم نے کیا پابند وفا اور
اس راز کا محرم ہی نہیں دل کے سوا اور
یہ جور و جفا ہے تو کریں جور و جفا اور
اس سے تو بڑھا حوصلۂ ذوق وفا اور
عشوؤں نے بدل دی دل بے تاب کی فطرت
ہر لمحہ تقاضہ ہے ستم اور جفا اور
کس سمت خدا جانے یہ دل لے کے چلا ہے
اس راہ میں اب کوئی نہیں اپنے سوا اور
شامل تو ہوں آشفتہؔ میں اس بزم میں لیکن
نغموں کی صدا اور ہے نالوں کی صدا اور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.