کیوں یاد نہ آئیں مجھے اس یار کی باتیں
کیوں یاد نہ آئیں مجھے اس یار کی باتیں
ہم سے جو سدا کرتا رہا پیار کی باتیں
ہاں بات تو جب ہے کہ ملیں ہنس کے ہمیشہ
یوں عشق میں ہوتی نہیں تکرار کی باتیں
آنکھوں سے یہ ظاہر ہے محبت ہے تمہیں بھی
انکار میں پوشیدہ ہیں اقرار کی باتیں
جو مجھ پہ گزرتی ہے جدائی میں تمہاری
کیا تم سے بتاؤں میں دل زار کی باتیں
رمنؔ جو ستاتا ہے زمانہ تو ستائے
ہم پر یہی لازم ہے کریں پیار کی باتیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.