کیوں یہ اندیشہ جانے والا نہیں
لوٹ کر تو بھی آنے والا نہیں
ہم نے پالے ہیں ایسے سارے غم
جن کا کوئی کمانے والا نہیں
سامنے جاؤ جس نے جانا ہے
میں دیے کو بجھانے والا نہیں
گدھ نے اس بات پر کیے سجدے
کوئی لاشہ اٹھانے والا نہیں
میں برا ہی سہی مگر واعظ
تیری باتوں میں آنے والا نہیں
جا کسی اور کو دعا دے دے
میں مرادوں کو پانے والا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.