کیوں خود بخود پھری نگہ یار کیا سبب
کیوں خود بخود پھری نگہ یار کیا سبب
کیوں سرنگوں ہے ابروئے خمدار کیا سبب
قسمت پلٹ گئی کہ نصیبہ الٹ گیا
کیوں خود بخود پھری نگہ یار کیا سبب
کیا آ گیا قریب زمانہ وصال کا
کیوں بے قرار ہے یہ دل زار کیا سبب
طاقت کہاں سے آ گئی اس ناتواں میں آج
دم توڑتا جو ہے دل بیمار کیا سبب
کس سے لڑی نگاہ یہ کس پر عتاب ہے
ہوتے ہیں بند روزن دیوار کیا سبب
فرقت کی رات روز قیامت کہیں نہ ہو
ہوتی نہیں جو صبح شب تار کیا سبب
انجمؔ گئے تھے ان کو سنانے کے واسطے
پھر حال دل کیا جو نہ اظہار کیا سبب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.