لا لا مجھے بھر کے دے پیالہ (ردیف .. ا)
لا لا مجھے بھر کے دے پیالہ (ردیف .. ا)
راجہ گردھاری پرساد باقی
MORE BYراجہ گردھاری پرساد باقی
لا لا مجھے بھر کے دے پیالہ
ہے جام بہ کف چمن میں لالا
زلفوں میں موتیے کے گل گوندھ
کالے کو بنا دے کوڑیالا
لازم نہیں عشق کاکل اے دل
کیوں سانپ بغل میں تو نے پالا
لائق نہیں سرو سے تناسب
وہ پست ہے قد ترا ہے بالا
لاحول ترے خضاب پر ہے
اے شیخ نہ کر منہ اپنا کالا
لاکھوں کوس آسماں سے گزرا
یاد قد میں بڑھا جو نالہ
لا ثانی ہے کمبل اپنا باقیؔ
کیا پشم ہے شال یا دوشالا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.