لائی نہ صبا بوئے چمن اب کے برس بھی
لائی نہ صبا بوئے چمن اب کے برس بھی
کچھ سوچ کے خاموش ہیں یاران قفس بھی
دستور محبت ہی نہیں جاں سے گزرنا
کر لیتے ہیں یہ کام کبھی اہل ہوس بھی
نازک ہیں مراحل سفر منزل غم کے
اس راہ میں کھو جاتی ہے آواز جرس بھی
آزاد بھی ہو جائیں گے آخر ترے قیدی
اک روز بکھر جائے گی زنجیر نفس بھی
انگشت نما شیخ و برہمن کے چلن پر
مسجد کے منارے بھی ہیں مندر کے کلس بھی
دیوانہ ابھی تک ہے اسی دشمن جاں کا
آتا ہے دل زار پہ غصہ بھی ترس بھی
کچھ آپ کا غم کچھ غم جاں کچھ غم دنیا
دامن میں مرے پھول بھی ہیں خار بھی خس بھی
چپ رہ کے بھی ممکن نہ رہا درد چھپانا
اک شعلۂ آواز ہے اب موج نفس بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.