Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لاکھ آپ پر شباب ہو کیا اس سے فائدہ

حارث علی

لاکھ آپ پر شباب ہو کیا اس سے فائدہ

حارث علی

MORE BYحارث علی

    لاکھ آپ پر شباب ہو کیا اس سے فائدہ

    دل ہی کو جب نہ تاب ہو کیا اس سے فائدہ

    منزل اگر اے شیخ بالآخر بہشت ہے

    کیسا بھی پھر حساب ہو کیا اس سے فائدہ

    اپنا یہی سوال ہو انکار وصل کیوں

    ان کا یہی جواب ہو کیا اس سے فائدہ

    نقصان اس سے کیا ہے جو محشر میں بخشے جائیں

    ہم کو اگر عذاب ہو کیا اس سے فائدہ

    معشوق نیک خو نہ محبت میں چاہیے

    نیت نہ جب خراب ہو کیا اس سے فائدہ

    کافی جناب دل کو ہیں ان کی نظر کے تیر

    چہرے پہ گو نقاب ہو کیا اس سے فائدہ

    قسمت ہی میں شکست ہے عاشق کی اے کلیم

    کتنی بھی تم میں تاب ہو کیا اس سے فائدہ

    حارثؔ تمام رند جہنم میں جائیں گے

    جنت میں کیوں شراب ہو کیا اس سے فائدہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے