لاکھ کہتے رہو برا ہوں میں
لاکھ کہتے رہو برا ہوں میں
جانتا ہے خدا کہ کیا ہوں میں
لوگ جنت کی سوچ رکھتے ہیں
ماں کے بارے میں سوچتا ہوں میں
پاک ہے پیار اس قدر میرا
جسم کو چھوڑ کر ملا ہوں میں
آج پھر فون آ گیا اس کا
پھر سے سن لوں کہ بے وفا ہوں میں
جب کوئی حل نکل نہیں سکتا
سب تمہیں کیوں بتا رہا ہوں میں
کچھ تو ہے جو چھپا رہے ہو تم
درد آنکھوں سے آنکتا ہوں میں
دور مشکل میں ہی سہی ارشدؔ
ان کو اب یاد آ گیا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.