لاکھ موجود ہوں سبھی جاناں
لاکھ موجود ہوں سبھی جاناں
ہے تمہاری مگر کمی جاناں
ہم تمہارے بنا جئیں کیسے
موت ہے ایسی زندگی جاناں
بے قراری اداسیاں وحشت
میری قسمت ہے کیا یہی جاناں
ہجر کا پوچھتے ہو کیا عالم
ایک لمحہ ہے اک صدی جاناں
تم ہی الفاظ ہو تمہیں احساس
تم ہی ہو روح شاعری جاناں
صرف تم ہی تو عشق اول ہو
اور ہو تم ہی آخری جاناں
گر حقیقت میں مل نہیں سکتے
آؤ خوابوں میں تو کبھی جاناں
روبرو تم نہیں رہے لیکن
صرف تصویر رہ گئی جاناں
تم کو پائیں تو زندگی محکمؔ
ورنہ کر لیں گے خودکشی جاناں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.