Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لاکھ سیدھا کریں مجھ کو یہ زمانے والے

قیصر منور

لاکھ سیدھا کریں مجھ کو یہ زمانے والے

قیصر منور

MORE BYقیصر منور

    لاکھ سیدھا کریں مجھ کو یہ زمانے والے

    بات یہ ہے کہ مرے بل نہیں جانے والے

    دل گرفتہ ہوں بدلتے ہوئے حالات سے میں

    تجھ سے ناراض نہیں مجھ کو منانے والے

    پہرے داروں کا چلن عام ہوا ہے جب سے

    لاپتہ ہونے لگے گھر کے کمانے والے

    آخر اک حجرۂ بے در ہی بچے گی دنیا

    کیوں سمجھتے نہیں دیوار اٹھانے والے

    یہ جو اب ریش و عبایہ میں چھپے بیٹھے ہیں

    ہائے کیا لوگ تھے یہ پینے پلانے والے

    بے سبب ملنے کی فرصت ہی نہیں ملتی ہے

    کام سے ملتے ہیں اب یار پرانے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے