لاکھ طوفاں بھیجئے مجھ کو ستا کے دیکھیے
لاکھ طوفاں بھیجئے مجھ کو ستا کے دیکھیے
رو بہ رو ہوں گے دئے میرے ہوا کے دیکھیے
نوجوان ہند ہیں ہم سرفروشی خوں میں ہے
گر یقیں آئے نہیں تو آزما کے دیکھیے
ہر طرف سے تیر کھا کر ہم ہیں مقتل میں کھڑے
اور قاتل کہہ رہا ہے مسکرا کے دیکھیے
ملک کی آب و ہوا میں زہر اتنا گھول کر
کر رہیں ہیں آپ کیا نظریں اٹھا کے دیکھیے
تاج بھی اچھلیں گے سارے تخت بھی گر جائیں گے
اہل ملک و قوم سب اک ساتھ آ کے دیکھیے
مانگتے ہیں ہر قدم ہم سے محبت کا ثبوت
سولومنؔ طور وفا اہل وفا کے دیکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.