لال کمرے کا آج ساماں سرخ
لال کمرے کا آج ساماں سرخ
دیکھ کر ہو گیا وہ ناداں سرخ
لالہ پہنے ہوئے تھے سرخ قبا
تھا جو شبو تمہارا داماں سرخ
لال کرتی میں عکس بیگم کا
ہو گیا دیکھتے ہی کپتاں سرخ
باجی لبہائے لالہ گوں سے ترے
ہو گئے بلخ اور بدخشاں سرخ
سایہ مرزا کا پڑ گیا جو کہیں
ہو گئیں دیکھتے ہی اماں سرخ
آج ساون کے سرخ چھینٹوں سے
نظر آتی ہے باد بستاں سرخ
سرخ دستار کی کرامت ہے
ہو گئیں جو بوا مغل جاں سرخ
رنگ کافر کا اڑ گیا باجی
رہا سب میں مرا مسلماں سرخ
کہو ساقن سے سرخ مے لائے
آج جوڑا ہے زیب جاناں سرخ
سرخ سایہ پڑا جو آنچل کا
ہوا محسنؔ بوا گہر جاں سرخ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.