لعل و گوہر نہ زر کی بات کرو
لعل و گوہر نہ زر کی بات کرو
اس بت سیم بر کی بات کرو
کیوں مرے سر کا ذکر چھیڑ دیا
اپنے دیوار و در کی بات کرو
ظلمت شب کا دور ختم ہوا
اب سحر ہے سحر کی بات کرو
بات دل ہی میں رہنے دو دل کی
گھر کے باہر نہ گھر کی بات کرو
کر چکے ذکر اپنے حسن کا اب
میرے حسن نظر کی بات کرو
شیخ کو ذکر حور کرنے دو
تم بشر ہو بشر کی بات کرو
ناصحو کہہ چکے تم اپنی بات
اب مرے چارہ گر کی بات کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.