لالہ و گل ہیں چاند تارے ہیں
لالہ و گل ہیں چاند تارے ہیں
آپ کے نقش سب سے پیارے ہیں
دل ہے میرا حریف قوس قزح
رنگ اس آئینے میں سارے ہیں
حاصل زندگی ہیں وہ لمحے
جو ترے عشق میں گزارے ہیں
آنسوؤں کو ملا نہ مٹی میں
یہ محبت کے شاہ پارے ہیں
آپ کا جب سے التفات نہیں
بار نظروں پہ سب نظارے ہیں
جانے کس گھاٹ جا کے اترے گی
ناؤ کے ہم سفر کنارے ہیں
اک محبت ہزار افسانے
ایک دل سینکڑوں سہارے ہیں
ان کی ہر جنبش نظر میں طفیلؔ
کچھ کنائے کچھ استعارے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.