Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لالہ و گل کا جہاں راس کب آیا ہے مجھے

مخمور سعیدی

لالہ و گل کا جہاں راس کب آیا ہے مجھے

مخمور سعیدی

MORE BYمخمور سعیدی

    لالہ و گل کا جہاں راس کب آیا ہے مجھے

    ان نظاروں نے بہت خون رلایا ہے مجھے

    وقت نے جب کوئی آئینہ دکھایا ہے مجھے

    کیا بھیانک مرا چہرہ نظر آیا ہے مجھے

    تلخیٔ مرگ رگ و پے میں اترتی جائے

    زندگی تو نے یہ کیا زہر پلایا ہے مجھے

    چلتے چلتے یوںہی تھک کر کہیں سو جاؤں گا

    دشت غربت کی کڑی دھوپ ہی سایا ہے مجھے

    زندگی نے مری دم سادھ لیا ہے جیسے

    جب تری یاد میں کھویا ہوا پایا ہے مجھے

    افق دل پہ نظر آتی ہے کھو جاتی ہے

    ایک پرچھائیں نے دیوانہ بنایا ہے مجھے

    گھر سے نکلا ہوں تو اب پوچھ رہا ہوں خود سے

    جا رہا ہوں میں کہاں کس نے بلایا ہے مجھے

    کوئی ہوگا جو مری راہ تکے گا شاید

    اک یہی وہم یہاں کھینچ کے لایا ہے مجھے

    صرف اک خواب تھا میں اپنے زمانے کے لیے

    جس نے پایا ہے مجھے اس نے گنوایا ہے مجھے

    دو ستاروں کی ملاقات کا وحشی نغمہ

    بے صدا رات نے پھر آج سنایا ہے مجھے

    خواب اس کے کبھی ہو جائیں نہ ویراں مخمورؔ

    اس نے کیوں اپنے خیالوں میں بسایا ہے مجھے

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے