لالہ و گل میں بکھر جائیں گے ہم
لالہ و گل میں بکھر جائیں گے ہم
کون کہتا ہے کہ مر جائیں گے ہم
دن اسی فکر میں کاٹا ہم نے
رات آئی تو کدھر جائیں گے ہم
اور ہو جائے اندھیرا گہرا
زندگی اور نکھر جائیں گے ہم
اور برہم ہو نظام ہستی
دل یہ کہتا ہے سنور جائیں گے ہم
منتظر ہے کوئی کانٹوں سے پرے
پاؤں کٹ جائیں مگر جائیں گے ہم
دیکھ لیں ہم کو زمانے والے
سنگ و آہن میں اتر جائیں گے ہم
جگمگاتے ہوئے ایوانوں سے
آئنہ لے کے گزر جائیں گے ہم
مٹ بھی جائیں گے تو مانند غبار
شاہراہوں پہ بکھر جائیں گے ہم
نورؔ جولاں ہے سمند وحشت
آج تاحد نظر جائیں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.