لب جاں بخش کے میٹھے کا تیرے جو مزہ پایا
لب جاں بخش کے میٹھے کا تیرے جو مزہ پایا
تو چشمہ زندگی کا اپنی لبریز بقا پایا
نہ ہوئے کیوں بصد جاں دل مرا مفتوں ترا جاناں
کہ ہر جلوے میں تیرے یک کرشمہ میں جدا پایا
دوبالا کیوں نہ ہو نشہ دل حیراں کی حیرت کا
جو تجھ کو سب میں اور تیرے میں سب کو برملا پایا
تری اک گردش مژگاں سے یوں بے تاب و طاقت ہوں
نہ کہہ سکتا ہوں کچھ گر کوئی پوچھے تو نے کیا پایا
نہ دنیا اس میں رہ پاوے نہ عقبیٰ اس کو پھیلاوے
دل آگاہؔ کے کوثر میں جن نے انزوا پایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.