لب ہیں خموش آنکھ تبسم فروش ہے
لب ہیں خموش آنکھ تبسم فروش ہے
اف یہ ادائے ناز قیامت بدوش ہے
ہر چشم بزم ناز میں حیرت فروش ہے
وارفتگی میں کس کو نظارے کا ہوش ہے
اے خضر شوق آ مرے بازو کو تھام لے
منزل ہے دور راہ میں ظلمت کا جوش ہے
کیوں التماس شوق پشیماں نہ ہو مرا
حسن فریب کار ابھی تک خموش ہے
رنگیں نقاب رخ سے اٹھا اے جمال یار
پھر میری آنکھ ذوق تماشا بہ دوش ہے
آشفتہ حال ہیں ترے دیوانگان شوق
دامن کی کچھ خبر نہ گریباں کا ہوش ہے
ہے چشم شوق نرگس پر فن سے ہم سخن
گو میں ادھر خموش ادھر وہ خموش ہے
کیا پوچھتے ہو اب دل حسرت زدہ کا حال
وہ سوز و ساز ہے نہ وہ جوش و خروش ہے
ایسے میں ہم سے کیوں نہ ہو سرزد گناہ شوق
بے باک پھر وہ نرگس صہبا فروش ہے
یاد آئے ابتدائے محبت کے پھر مزے
پھر اضطراب شوق کا سینے میں جوش ہے
کیوں نکتہ آفریں نہ تری طبع ہو ولیؔ
غالبؔ کی طرح یہ بھی نوائے سروش ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.