لب پہ کچھ تھا گمان میں کچھ تھا
سامنے کچھ تھا دھیان میں کچھ تھا
میں تڑپتا تھا اس کی یادوں میں
لوگ کہتے مکان میں کچھ تھا
آستینوں میں سانپ تھے لیکن
اس کی میٹھی زبان میں کچھ تھا
اس کے سامان میں نہیں تھا کچھ
ہاں مگر اس کی شان میں کچھ تھا
آنکھ سے ہو گئی تھی وہ اوجھل
شور پائل کا کان میں کچھ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.