لبوں پہ اپنے ہنسی سجا کر میں جی رہا ہوں تمہاری خاطر
لبوں پہ اپنے ہنسی سجا کر میں جی رہا ہوں تمہاری خاطر
تمام صدموں کو یوں چھپا کر میں جی رہا ہوں تمہاری خاطر
وہ وقت رخصت تمہارا ہنسنا نمی تھی آنکھوں میں خوب لیکن
سبھی جدائی کے غم بھلا کر میں جی رہا ہوں تمہاری خاطر
خموش دھڑکن کھلی ہیں آنکھیں غم جدائی سیاہ راتیں
چراغ الفت جلا جلا کر میں جی رہا ہوں تمہاری خاطر
جنہیں لبوں سے تھا میں نے چوما جنہیں محبت تھا میں نے مانا
انہیں خطوں کو کہیں بہا کر میں جی رہا ہوں تمہاری خاطر
جہاں میں آئے پتہ نہیں کیوں کوئی بتائے یہ شادؔ مجھ کو
جنازہ خود کا خودی اٹھا کر میں جی رہا ہوں تمہاری خاطر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.