لبوں سے کچھ نہ کہا مدعا جتا بھی دیا
لبوں سے کچھ نہ کہا مدعا جتا بھی دیا
وہ میری بات پہ چپکے سے مسکرا بھی دیا
ہوا کی زد میں مجھے چھوڑ بھی دیا اس نے
اور اک چراغ مری روح میں جلا بھی دیا
گئے دنوں کے حوالے سے مت ملو مجھ سے
وہ واقعہ تو بہت دن ہوئے بھلا بھی دیا
وہ شخص جس کے سبب ٹھوکریں ملیں اکثر
اسی نے مجھ کو سنبھلنے کا حوصلہ بھی دیا
اسے یقیں تھا کہ میں پھر اسے پکاروں گا
مجھے گماں تھا کہ میں نے اسے بھلا بھی دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.