Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لفظ دیکھیں گے معانی کی طرف دیکھیں گے

محب وفا

لفظ دیکھیں گے معانی کی طرف دیکھیں گے

محب وفا

MORE BYمحب وفا

    لفظ دیکھیں گے معانی کی طرف دیکھیں گے

    پھر در و بست و روانی کی طرف دیکھیں گے

    بحر ظلمات میں ڈھونڈیں گے جزیروں کے نشاں

    اور صحراؤں میں پانی کی طرف دیکھیں گے

    لوگ پوچھیں گے زمانے کی ضلالت کا علاج

    اور ہم سبع مثانی کی طرف دیکھیں گے

    رات آئے گی تو نیندوں کے سفر سے پہلے

    رخت باندھے ہوئے نانی کی طرف دیکھیں گے

    اب تلک ٹوٹا نہیں پہلی محبت کا فسوں

    تجھ کو بھولیں گے تو ثانی کی طرف دیکھیں گے

    ہم کسی زلف کی خوشبو سے مہکتے ہوئے لوگ

    ہم کہاں رات کی رانی کی طرف دیکھیں گے

    ایک تصویر میں دیکھیں گے اکیلا خود کو

    اور پھر اپنی کہانی کی طرف دیکھیں گے

    اب تجھے دیکھ کے رونے کی سکت کس کو ہے

    عمر بھر تیری نشانی کی طرف دیکھیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے