لفظ لکھتا ہوں معانی کھول کر
لفظ لکھتا ہوں معانی کھول کر
بات میں پوری کہانی کھول کر
روح کے چھالے ابھر آتے ہیں پھر
دیکھتا ہوں جب جوانی کھول کر
ایک کے اندر ہزاروں تھیں رکھی
ایک دن دیکھا کہانی کھول کر
لگ گیا ہاتھوں میں تب بے رنگ خون
میں نے جب دیکھا تھا پانی کھول کر
خامشی اپنی بچا لیتا ہوں یوں
بولتا ہوں بے زبانی کھول کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.