Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لفظ و بیاں کے پس منظر تک اک قوس امکانی اور

محمد احمد رمز

لفظ و بیاں کے پس منظر تک اک قوس امکانی اور

محمد احمد رمز

MORE BYمحمد احمد رمز

    دلچسپ معلومات

    شمارہ 144 دسمبر 1986 ، جنوری 1987

    لفظ و بیاں کے پس منظر تک اک قوس امکانی اور

    میری جست ہنر کو لکھ دے کوئی سمت معانی اور

    بست و کشاد بازد کیا ہے سانسوں کی ہلچل کے سوا

    چاند گھرا ہو جب موجوں میں بڑھتی ہے طغیانی اور

    سحر سواد بحر و بر سے کتنے طوفاں ابھرتے ہیں

    اب اس شورش آب و گل کو مٹی اور نہ پانی اور

    دشت نوا پر چھا جائے گا اس کے بعد اک لمبا سکوت

    میں چوتھا درویش ہوں مجھ سے سن لو ایک کہانی اور

    میں ہوں غزال مشک گزیدہ میرا سفر ہے تیر کے ساتھ

    جب ہوتی ہے نیز یہ خوشبو بڑھتی ہے جولانی اور

    عمر کے غرب سیہ میں کیسا ڈوب رہا ہے مہر شباب

    دیکھ سکو تو دیکھ لو دم بھر رمزؔ یہ شام سہانی اور

    مأخذ :
    • کتاب : Shabkhoon (Urdu Monthly) (Pg. 1674)
    • Author : Shamsur Rahman Faruqi
    • مطبع : Shabkhoon Po. Box No.13, 313 rani Mandi Allahabad (June December 2005áIssue No. 293 To 299âPart II)
    • اشاعت : June December 2005áIssue No. 293 To 299âPart II

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے