لفظ روشن کرنے کے لائیں گے جب انداز ہم
لفظ روشن کرنے کے لائیں گے جب انداز ہم
اہل علم و فن میں ہوں گے صاحب اعزاز ہم
ہر طرف بکھرا ہوا ہے نغمۂ آہ و فغاں
کاش بن جائیں جہاں میں درد کی آواز ہم
آمد خورشید عالم ہے اگر اپنی فنا
کرمک شب تاب ہیں کرتے ہیں اس پر ناز ہم
آسمانوں کو مسخر ہم کریں گے ایک دن
بال و پر میں پائیں گے وہ قوت پرواز ہم
ہم کو بخشی ہے خدا نے صورت دست ہنر
منبع جود و سخا ہیں فیض کا آغاز ہم
ہے جداگانہ روش فکر سخن طرز بیاں
اپنے ہم عصروں میں رہتے ہیں بہت ممتاز ہم
مستقل کرتے رہیں گے کوشش طرز کلام
پائیں گے اشرفؔ یقیناً نطق کا اعجاز ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.