لفظ ان کے ہیں کہہ رہے ہیں ہم
ان کی دنیا میں رہ رہے ہیں ہم
زاویہ تک نیا نہیں ہوتا
اور اشعار کہہ رہے ہیں ہم
ہم سے محنت سہی نہیں جاتی
ناتوانی کو سہہ رہے ہیں ہم
چاند سے دس گنا جو بہتر ہے
اس کو بھی چاند کہہ رہے ہیں ہم
ہم نہ پورے ہوئے نہ ہوں گے کبھی
اور ادھورے بھی ڈھ رہے ہیں ہم
صرف اور صرف جس کو خطرہ ہے
اس قبیلے میں رہ رہے ہیں ہم
کوئی جذبات میں بہے آصفؔ
اس کے اشکوں میں بہہ رہے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.