لفظوں کی تہہ میں صورت اظہار دیکھنا
لفظوں کی تہہ میں صورت اظہار دیکھنا
ہر ہر قدم پہ راہ میں دیوار دیکھنا
دیوار و در گھروں کے ہیں وحشت زدہ سبھی
لیکن سجے ہیں کوچہ و بازار دیکھنا
وہ علم جو کہ خوف خدا سے تہی رہے
بے نفع جنس خام ہے بے کار دیکھنا
کھا جائے گا زمین کی ساری ہی رونقیں
بڑھتا ہوا یہ برف کا انبار دیکھنا
تم کو لبھا رہی ہیں یہ شہروں کی رونقیں
شہروں سے لوگ کتنے ہیں بیزار دیکھنا
اپنے بنے تھے کیسے غلاظت فشاں رقیب
جاویدؔ مصطفیٰ کا وہ کردار دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.