لگ گئی کس کی بد دعا تم کو
جرم ہم نے کیا سزا تم کو
خیریت جاننے کا حاصل کیا
کیا رہا ہم سے واسطہ تم کو
ہم غریبوں کے کام آتے رہو
دے گا اس کا صلہ خدا تم کو
حادثو آؤ تھوڑا دم لے لو
کیسے میرا پتہ ملا تم کو
ہم مقابل نہیں تھے اب کے بار
چن لیا سب نے رہنما تم کو
تم کہاں ہو حسین ابن علی
پھر پکارے ہے کربلا تم کو
سن لو دونوں طرف کی اے کوثرؔ
جب بھی کرنا ہو فیصلہ تم کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.