لگ نہ جائے ہم کو جنگل کی خبر
لگ نہ جائے ہم کو جنگل کی خبر
رکھ لیا کر اپنے پاگل کی خبر
پیار پر گر شک نہیں تو پھر تجھے
چاہیے کیوں میری پل پل کی خبر
آپ تھے گزرے ہوئے اس راہ سے
آپ دے سکتے تھے دلدل کی خبر
مٹ گئے سائے درختوں کے سبھی
شہر کو کس نے دی جنگل کی خبر
جو گلہ شکوہ ہے کر لو آج تم
کچھ نہیں شادابؔ کے کل کی خبر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.