لگا ہوں بولنے تو بڑبڑا رہا ہوں میں
لگا ہوں بولنے تو بڑبڑا رہا ہوں میں
خموش رہنے کی قیمت چکا رہا ہوں میں
ہر ایک شخص ترا رشتہ دار لگتا ہے
ہر ایک شخص کو خاطر میں لا رہا ہوں میں
تلاش کر کے نئے زاویے محبت کے
کئی دلوں کو دھڑکنا سکھا رہا ہوں میں
ضرورتاً کبھی قیمت گرائی تھی اپنی
نتیجتاً اب اذیت اٹھا رہا ہوں میں
دراصل اپنے گریباں کا پاس ہے مجھ کو
یہ ہر کسی سے جو دامن بچا رہا ہوں میں
میں رکھ رہا ہوں بہر حال اپنے نام کی لاج
شکستہ دل ہوں مگر مسکرا رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.