لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں
لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں
اک عمر کٹ گئی ہے ترے انتظار میں
قائم رہیں خدا را مری سب یہ حسرتیں
دوں گا جگہ انہیں بھی دل داغدار میں
خاروں سے واسطہ ہمیں ہیں خار ہی عزیز
گل ہی تو ہیں جو واضح ہوئے شکل خار میں
پت جھڑ کے موسموں میں ہوئی زندگی تمام
آتی نظر بہار نہیں ہے بہار میں
رک رک کے رکھ رہا ہوں رہ عاشقی میں پاؤں
کانٹے بچھا دئے ہیں تمہیں نے تو پیار میں
دامن بھگو سکے مرے اشکوں میں ڈھل سکے
اتنا لہو کہاں ہے دل داغ دار میں
جس خاک پا کی کھوج میں تو تھک گیا ہے غمؔ
ملنا ہے ایک دن اسی گرد و غبار میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.