لگتا نہیں پر یار ہمارا مشکل ہے
وہ جتنا آسان ہے اتنا مشکل ہے
مجھ کو ایک جنوں تھا تجھ تک آنے کا
حالانکہ معلوم تھا رستا مشکل ہے
اتنا زیادہ بکھر چکا ہوں میں خود میں
مجھ کو اب ترتیب میں لانا مشکل ہے
کیسے خواب سجاؤں بھیگی آنکھوں میں
پانی پر تصویر بنانا مشکل ہے
میں تو اس دریا میں ڈوبنے اترا ہوں
میری کشتی پار لگانا مشکل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.