لہر کا خواب ہو کے دیکھتے ہیں
لہر کا خواب ہو کے دیکھتے ہیں
چل تہہ آب ہو کے دیکھتے ہیں
اس پہ اتنا یقین ہے ہم کو
اس کو بیتاب ہو کے دیکھتے ہیں
رات کو رات ہو کے جانا تھا
خواب کو خواب ہو کے دیکھتے ہیں
اپنی ارزانیوں کے صدقے ہم
خود کو نایاب ہو کے دیکھتے ہیں
ساحلوں کی نظر میں آنا ہے
پھر تو غرقاب ہو کے دیکھتے ہیں
وہ جو پایاب کہہ رہا تھا ہمیں
اس کو سیلاب ہو کے دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.