لہو بہتا ہے چھالوں سے کلیجہ سوکھ جاتا ہے
لہو بہتا ہے چھالوں سے کلیجہ سوکھ جاتا ہے
غموں کی دھوپ میں تپنے سے چہرہ سوکھ جاتا ہے
ستم دیکھو فراق یار میں رو بھی نہیں سکتے
اگر روتے ہیں تو آنکھوں کا جھرنا سوکھ جاتا ہے
بھلا اظہار ہم کیسے کریں اپنی تمنا کا
لبوں تک بات آتی ہے تو لہجہ سوکھ جاتا ہے
سدا تم حسن ظن رکھنا اگر رشتہ نبھانا ہو
غلط فہمی نے دستک دی تو رشتہ سوکھ جاتا ہے
زیادہ پاسداری عشق میں اچھی نہیں دانشؔ
اگر پانی زیادہ دو تو پودا سوکھ جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.