لہو سے وقت کی زلفیں سنوارنے والا
لہو سے وقت کی زلفیں سنوارنے والا
سر سناں ہے خدا کو پکارنے والا
تجھے زمین کے اوپر وہی چلاتا ہے
مجھے زمین کے اندر اتارنے والا
مرے لئے مرے جیسا ہی ڈھونڈ کر لاؤ
کسی بھی حال میں ہمت نہ ہارنے والا
کسی سے مل کے بچھڑنے کا غم نہیں کرتا
تمام عمر اکیلے گزارنے والا
میں اپنے حال پریشاں سے کس طرح نکلوں
مجھے بگاڑ گیا ہے سدھارنے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.