لکیر کھینچو مٹاؤ تمہیں اجازت ہے
لکیر کھینچو مٹاؤ تمہیں اجازت ہے
ہمارے دل کو دکھاؤ تمہیں اجازت ہے
تمہارے نام ہے محفل تمہارے نام ہے شام
دئے جلاؤ بجھاؤ تمہیں اجازت ہے
گئے دنوں میں سمندر جہاں پہ ہوتا تھا
وہاں پہ ریت بچھاؤ تمہیں اجازت ہے
جو درمیان میں تھی بات ابھی تلک اپنے
زمانے بھر کو بتاؤ تمہیں اجازت ہے
تمہاری راہ کی دیوار ہم نہیں بنیں گے
جہاں بھی جانا ہے جاؤ تمہیں اجازت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.