Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لمحہ بھر میں اپنا کر لے وہ نظر ہے مختلف

سعید نظر

لمحہ بھر میں اپنا کر لے وہ نظر ہے مختلف

سعید نظر

MORE BYسعید نظر

    لمحہ بھر میں اپنا کر لے وہ نظر ہے مختلف

    کیا کریں تجھ سے طلب ہم تیرا سر ہے مختلف

    تم ہو ماہر چاک کرنے میں کسی بھی چیز کو

    جوڑتا ہوں میں مرا دست ہنر ہے مختلف

    میں کسی منزل کو منزل آج تک سمجھا نہیں

    ہیں الگ سوچیں مری میری ڈگر ہے مختلف

    خواہش سیم و صدف اس کو کہاں ہے تو بتا

    میں نہ کہتا تھا تجھے وہ اک بشر ہے مختلف

    اس زمیں کی دلدلوں سے واسطہ ان کو نہیں

    آسمانوں پر پرندوں کا سفر ہے مختلف

    ان دنوں دیوار کوئی درمیاں اس کے نہ تھی

    میں سمجھتا تھا زمیں پر میرا گھر ہے مختلف

    آنکھ میں آنسو ہیں اس کے بل جبیں پر ہیں پڑے

    لگ رہا ہے اب کے خط میں کچھ خبر ہے مختلف

    غم کا سورج چاند غم کا غم کی دھرتی ہے یہاں

    کیا بتاؤں میری دنیا کس قدر ہے مختلف

    خوں میں لت پت رات سے شاید ملی ہے یہ گلے

    غور سے دیکھو نظرؔ رنگ سحر ہے مختلف

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے