لمحہ لمحہ بکھرا ہوں
صدیوں کا افسانہ ہوں
نام ہے میرا خوں لیکن
پانی سے بھی سستا ہوں
تم احساس سے بے پروا
میں احساس کا مارا ہوں
تم موتی ہو گوہر ہو
میں آنسو کا قطرہ ہوں
ہے کوئی کیا مجھ جیسا
ہنگاموں میں تنہا ہوں
عشق سے رشتہ ہے لیکن
اکثر اس سے ڈرتا ہوں
اور مجھے رسوا نہ کر
ویسے ہی میں رسوا ہوں
تم مجھ سے بیگانہ نہیں
میں خود سے بیگانہ ہوں
تم چھو کر موتی کر دو
میں پتھر کا ٹکڑا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.