لشکر وہم و گماں دل کے بدلتے ہی ملے
لشکر وہم و گماں دل کے بدلتے ہی ملے
بحر ظلمات حسیں پھول مسلتے ہی ملے
جو شرافت کے حسیں خول میں ملبوس رہے
میکدے میں وہی کل شام کو ڈھلتے ہی ملے
بے حسی بغض و عناد اور فریب و نفرت
دل میں اس عہد کے تحفے کئی پلتے ہی ملے
انجمن میں جو رہے برف کی چادر اوڑھے
زندگی بھر کف افسوس وہ ملتے ہی ملے
بے کراں فکر سے بیتابؔ کہاں فرصت تھی
مسئلے زیست کے ہر وقت مچلتے ہی ملے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.