لطافت اس کو کہتے ہیں
کہ شامت اس کو کہتے ہیں
چھلے مخمل پہ بھی پاؤں
نزاکت اس کو کہتے ہیں
نہ سدھ اپنی رہے باقی
محبت اس کو کہتے ہیں
سنے طعنے بھی خندہ لب
شرافت اس کو کہتے ہیں
پیمبر مقتدی جن کے
امامت اس کو کہتے ہیں
جب آنکھیں رہتے اندھا ہو
جہالت اس کو کہتے ہیں
بدل دے رات کو دن میں
وکالت اس کو کہتے ہیں
کبھی تنہا نہیں آتی
مصیبت اس کو کہتے ہیں
جو لمحہ ہاتھ آ جائے
غنیمت اس کو کہتے ہیں
نہ جانے کس پہ آ جائے
طبیعت اس کو کہتے ہیں
کریں جب تجربہ ساجھا
قرابت اس کو کہتے ہیں
اذاں مقتل سے جب گونجے
عبادت اس کو کہتے ہیں
بیاں جو نذرؔ کرتے ہیں
حقیقت اس کو کہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.