لٹکائی دیوار پہ کس نے حاتم کی تصویر
لٹکائی دیوار پہ کس نے حاتم کی تصویر
ہاتھ میں ٹوٹے کاسے تھامے دوڑے آئے فقیر
سوچ رہا ہے دیر سے بے چارہ اک مجمع باز
شام تلک کچھ ہاتھ نہ آیا دن بھر کی تقریر
گاؤں گاؤں مانگ رہے ہیں قسمت کی خیرات
جنت دوزخ بیچنے والے شہری پیر فقیر
بھولے بسرے لفظ اچٹ کر مٹا گئے مفہوم
دن کو پڑھنے بیٹھے جب بھی رات کی ہم تحریر
جلتی فکر کی زد پر آ کر جھلسیں جو الفاظ
آئے ان الفاظ سے کیسے شعروں میں تاثیر
- کتاب : sheerazah (Pg. 63)
- Author : makhmoor saeedi,Parem Gopal Mittal
- مطبع : P -K Publication 3072 Partap stareet gola Market -Daryaganj delhi-6 (1973)
- اشاعت : 1973
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.