لوٹ جاتے ہیں مرے گھر سے مرے غم خوار بھی
لوٹ جاتے ہیں مرے گھر سے مرے غم خوار بھی
ان دنوں دنیا سے کچھ رہتا ہوں میں بیزار بھی
ان سے ترک دوستی پر مجھ کو اندازہ نہ تھا
اس قدر اونچی اٹھا دی جائے گی دیوار بھی
اور کچھ دن ہے مرے شانوں پہ اس گردن کا بوجھ
اس نے اپنے ہاتھ میں لے لی ہے اب تلوار بھی
موسم خوش رنگ کا درکار ہے کچھ التفات
تشنہ لب اس بزم میں ساقی بھی ہے مے خوار بھی
کھا گئی ہیں ہجرتیں جب سے مری تازہ غزل
اس کلنڈر میں نظر آتا نہیں اتوار بھی
- کتاب : سائبان غزل (Pg. 82)
- Author : راہی حمیدی
- مطبع : انجمن درس ادب،چاندپور (2011)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.