لوٹو گے نہ واپس میں یہ سچ جان رہا ہوں
لوٹو گے نہ واپس میں یہ سچ جان رہا ہوں
پر تم نے کہا ہے تو چلو مان رہا ہوں
جس شخص کی کرتے ہیں تمنا نئے لڑکے
مدت سے میں اس شخص کا ارمان رہا ہوں
محفل میں مجھے آج نہ پہچاننے والے
پہچان مجھے میں تری پہچان رہا ہوں
یہ کون مجھے کھو کے ہے رنجور پریشاں
کس کا میں بہت قیمتی سامان رہا ہوں
تا عمر رہی دفن مری روح بدن میں
یعنی کہ میں تا زندگی شمشان رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.